پولیس کی رشوت خوری سے دوکاندار منافع خوری کرنے لگے

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)پولیس کی رشوت خوری سے دوکاندار منافع خوری کرنے لگے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں لاک ڈاؤن کے بعد پولیس کی رشوت خوری بڑھ گئی ہے بلاجواز لوگوں کو گرفتار کرکے آزاد کرنے کے پیسے وصول کئے جانے کی شکایات کو روز کا معمول ہیں لیکن اب دوکاندار بھی پولیس کی رشورت خوری سے منافع خوری کرنے پر مجبور ہیں کریانہ،سبزی،میڈیکل کے دوکاندار دوکان کھولنے کے عیوض پولیس زبردستی ان سے رشوت لیتی ہے ایک دوکاندار نے نام نہ ظاہر کرنے پر بتایا کہ پولیس والے فی دوکان سے پانچ سو سے ہزار روپے لیتے ہیں اس لئے ہم مہنگا سامان بیچنے پر مجبور ہیں معلوم ہوا ہے کہ کپڑے،کاسمیٹکس،آٹوز اور دیگر دوکان پولیس کھولنے کی اجازت دیکر ہر دوکان سے پیسے وصول کرتی ہے جو سند ھ حکومت کے احکا مات کا خلاف ورزی ہے بازار وں میں اب اکثر دوکانیں کھلنے لگی ہیں جو کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کے منافی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جو دوکاندار رشوت نہیں دیتا اسکی دوکان بند کرواکر مارپیٹ کی جاتی ہے اور گرفتار کرکے تھانے میں بند کر دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں