جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم جادہ کے رہائشی محمد اخلاق ولد محمد سلیم نے اپنے حقیقی بیٹے سے 5 سال قبل لا تعلقی اختیار کی، ہمارا سجاد احمد سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق جادہ کے رہائشی محمد اخلاق ولد محمد سلیم نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 5 سال قبل اپنے حقیقی بیٹے سجاد احمد کو بے دخل کر دیا تھا،میرا اورمیرے گھر والوں کا سجاد احمد سے کسی قسم کا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے نہ ہی ہم اس کے قول فعل کے ذمے دار ہیں، سجاد احمد سے لین دین و دیگر معاملات کرنے والے افراد خود ذمہ دار ہونگے، سجاد احمد کا ہماری منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے کوئی تعلق واسطہ نہیں، محمد اخلاق نے بتایا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ سجاد احمد ہمارا حوالہ دیکر لوگوں سے لین دین کر رہا ہے جس کے ساتھ ہم نے لا تعلقی اختیار کر رکھی ہے۔
