وزیر اعظم نے لاک ڈاون میں مذید دو ہفتے توسیع کا اعلان کر دیا

Spread the love

وزیر اعظم نے لاک ڈاون میں مذید دو ہفتے توسیع کا اعلان کر دیا۔ جزوی لاک ڈاون میں عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ سکول ، کالجز، یونیورسٹیز ، سینما اورشادی ہالز بھی بند رہیں گے۔ حجام درزی سبزی فروش کریانہ سٹور کھلے رہیں گے ۔۔۔۔ کنسٹرکشن انڈسٹری کو مکمل کھولا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے نیشنل کو آرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں لاک ڈاون میں دو ہفتے کی توسیع کی جارہی ہے۔ لاک ڈاون میں زرعی انڈسٹری کو سہولیات دی جا رہی ہیں ۔رمضان میں مساجد کھولنےاور تراویح کے لئے علمائے کرام سے مشاورت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں