جہلم سائبیریا سے برفباری کیوجہ سے نقل مکانی کرکے آنیوالے پرندوں نے ہر سال کی طرح امسال بھی دریا ء جہلم کناروں پر عارضی پڑاؤ ڈال لئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم سائبیریا سے برفباری کیوجہ سے نقل مکانی کرکے آنیوالے پرندوں نے ہر سال کی طرح امسال بھی دریا ء جہلم کناروں پر عارضی پڑاؤ ڈال لئے، سائبیریا میں برفباری کے بعد پرندے نقل مکانی کرکے دریا اور نہر وں سے ملحقہ علاقوں میں وقت گزارنے آتے ہیں دوران پرواز دریا جہلم کے کناروں اردگرد ڈیرے ڈال لیتے ہیں، گزشتہ چند روز سے پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیاہے، جن میں نڑی، سرخاب، مرغابی اور نیل سر کی بھاری تعداد شامل ہے، ان پرندوں نے دریائے جہلم اور نہروں کے کناروں پر عارضی مسکن بنا لیے ہیں جو اگلے چند روز میں قیام کے حوالے سے اپنی منزل کا تعین کریں گے، بھاری تعداد میں پرندوں کی آمد کے ساتھ ہی شکاریوں کی ٹولیاں بھی میدان میں نکل آئی ہیں۔محکمہ شکار کے ذمہ داران کو چاہیے کہ مہمان پرندوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ نایاب نسل کے پرندوں کو، نسل کشی سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں