اردو گلوبل میڈیا گروپ کے نمائندہ وفد کی پاکستانی قونصل جنرل طارق وزیر سے انکے دفتر میں ملاقات

Spread the love

مانچسٹر رپورٹ چودھری عارف پندھیر۔ اردو گلوبل میڈیا گروپ اور خدمت خلق میں پیش پیش کے ایک نمائندہ وفد نے کاروباری و سماجی شخصیت اور اردو گلوبل کے ایم ڈی محمد حفیظ کی سربراہی میں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر سے انکے دفتر میں ملاقات کی  ملاقات کی ۔ وفد میں اُردو گلوبل کے ایڈیٹر سماجی صحافتی و کمیونٹی شخصیت چوہدری محمد عارف پندھیر ، بر طانیہ کی کاروباری سماجی مزہبی شخصیت سید سجاد حیدر – چیف ایگزیکٹو اور سماجی راہنما شہزاد مرزا، ڈائریکٹر صحافی اور سماجی شخصیت صابرہ ناہید چودھری چئیر پرسن  مصطفائُ ٹرسٹ ڈاکٹر فصی اور بزرگ سینئر صحافی مزہبی شخصیت علامہ عظیم جی بھی شامل تھے باہمی دلچسپی کے آمور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ بحیثیت نمائندہ حکومت پاکستان میری اولین ذمہ داری ہے کہ میں کمیونٹی ہے ساتھ قریبی رابطہ رکھوں تاکہ انکے مسائل کو حل کرنے میں آسانی ہو اگر کمیونٹی سے دوری ہو گی تو اس سے پیشے کے ساتھ انصاف ممکن نہیں میری کوشش ہو گی کے قونصلیٹ میں کمیونٹی کی رسائی آسانی سے ممکن ہو اگر ہمارے سٹاف میں سے کسی کا رویہ بھی کمیونٹی کے ساتھ نامناسب ہوا تو اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اسی طرح کمیونٹی کو بھی قونصلیٹ سٹاف کے ساتھ تعاون اور عزت و احترام سے پیش آنا چاہیے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی چیرٹی اور پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں ہم عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اگر کمیونٹی کو حکومت پاکستان سے کوئ مراعات چاہیے ہو گی تو آئین و قانون اور اختیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے وہ حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وفد نے قونصل جنرل کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ہمیں بہت توقعات  وابستہ ہیں ہم امید کرتے ہیں کمیونٹی کے مسائل حل کرنے اور قونصلیٹ کا ماحول دوستانہ بنانے میں آپ کوئ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔آخر میں سی ای او اردو گلوبل مرزا شہزاد نے قونصل جنرل طارق وزیر کو اپنے ادارے میں آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی یاد رھے کہ ادارے میں اردو گلوبل کی جانب سے کئ مہینوں سے لوگوں کو پکا پکایا کھانا مہیا کیا جاتا ھے بلکہ بزرگ لوگوں کو انکے گھروں تک کھانا پہنچایا جاتا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں