حکومت وقت فنکاروں کے بنیادی مسائل حل کریں۔ عرفان کمال

Spread the love

فنکار برادری کے مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت وقت کی اہم زمہ داری بنتی ہے۔ معروف سنگر

یورپ(چیف اکرام الدین)خیبر پختون خواہ کے معروف و مقبول نوجوان سنگر عرفان کمال نے کہا کہ حکومت وقت فنکاروں کے بنیادی مسائل حل کریں انہوں نے کہا کہ فنکار برادری کے مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت وقت کی اہم زمہ داری بنتی ہے لیکن اج فنکار برادری حکومت وقت کے اقدامات اور تعاون سے محرومی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا دوبارہ پاکستان اور دیگر ممالک میں لوٹ کر ائے جس کی وجہ سے فنکار برادری اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جو انسانیت کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے کئی مہینے فنکاروں کی روزگار بند تھے جس کی وجہ سے فنکار برادری زہنی پریشانی میں مبتلا تھی لیکن اب دوبارہ کرونا وائرس عالمی وبا نے سر اٹھایا جو انسانیت کیلئے باعث نقصان ہو سکتا ہے خیبر پختون خواہ کے معروف و مقبول نوجوان سنگر عرفان کمال نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ فنکاروں کے بنیادی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں تا کہ فنکاروں کے بنیادی مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے اور ساتھ ساتھ کرونا وائرس وبا کے خاتمے کیلئے حکومت وقت اہم اقدامات کریں تا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے پاکستانی عوام کو نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں