یوتھ ونگ سوات کی نوجوانوں کی جانب سے نئی عہدیداروں کو مبارکباد

Spread the love

عہدیداران اور کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔انجنیئر امیر مقام

پشاور(چیف اکرام الدین )مسلم لیگ ن جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ سوات غفران خان کے مطابق ہریپور کے سابق ممبر قومی اسمبلی سردار مشتاق خان اور ڈی آئی خان کے سابق ممبر قومی اسمبلی داور خان کنڈی پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے سینئر وائس پریزیڈنٹ نامزد جبکہ سوات سے تعلق رکھنے والے فضل الرحمان نونو کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا اور دمام، سعودیہ عرب ریجن پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر حیات خان کو پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے جائنٹ سیکرٹری نامزد کردیا۔بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے مذکورہ عہدیداروں کی باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عہدیداران پارٹی کے استحکام، عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیداران اور کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، پارٹی کیلئے ان کے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں