عالمی طاقتیں مظلوم کشمیریوں کو بھارتی جارحیت سے چھٹکارا دلانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں

Spread the love

اولڈہم (عارف چودھری ) معروف کمیونٹی راہنما سابقہ مئیر کونسلر فدا حسین نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں مظلوم کشمیریوں کو بھارتی جارحیت سے چھٹکارا دلانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں اور اس ضمن میں اقوام متحدہ کا بھی کردار منفی ہے. وہ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی سے ٹیلی فون پر گفتگو دوران اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے. انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کے حریت پسند انسان دوست لوگ بھارتی بربریت کے خلاف آج 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، ہم بھی مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں. انھوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوکر عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر کا مزاق اڑا رہا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو لگام دی جائے اور کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلائی جائ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں