عید میلاد النبی ؐ منانے کے لیے تیاریاں اپنے عروج کو پہنچ گئیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم شہر سمیت ضلع میں عید میلاد النبی ؐ منانے کے لیے تیاریاں اپنے عروج کو پہنچ گئیں، محافل میلاد کے انعقاد کے ساتھ ساتھ گلیاں، بازار برقی قمقموں سے جگمگانے لگے۔ بازاروں، گلی محلوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجانے کا عمل تیز کر دیا گیا۔ ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی سیرت کانفرنسوں سمیت محافل نعت کا سلسلہ بھی شروع ہوجاتا ہے۔ اس سال بھی عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش و جذبے سے منانے کے لیے ہر کوئی اپنے انداز سے تیاریوں میں مصروف ہے۔شہریوں اور مختلف سماجی تنطیموں کی طرف سے بازاروں، اہم سرکاری و نجی عمارتوں اورگھروں کو برقی قمقموں سے نت نئے انداز میں سجانے کا کام شروع کئے ہوئے ہیں۔ شام ہوتے ہی مسجدیں، گلیاں بازار، سرکاری و نجی عمارتیں برقی قمقموں سے جگمگا اٹھتی ہیں۔ عید میلاد النبی کے حوالے سے کیے گئے چراغاں سے رات کو جہاں بازار جشن کا سماں پیش کرتے ہیں تو دوسری طرف دن کو بازاروں میں رنگ برنگی جھنڈیوں اور پھولوں کی سجاوٹ دیدنی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں