رحمت دو جہاں، تاجدار کائنات محبوب خدا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں جشن منایا جائیگا

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) رحمت دو جہاں، تاجدار کائنات محبوب خدا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں جشن منایا جائیگا. اس دن آستانہ عالیہ نقشبندیہ قادریہ آدم کے شریف میں عظیم الشان جشن میں شرکت کے لئے لاھور، چکوال، ھری پور ھزارہ،گجرات، حافظ آباد،گوجرانوالہ وزیرآباد، ڈسکہ،سمبڑیال، سیالکوٹ، بدوملہی اور دیگر علاقوں سے یاران طریقت کے قافلے جلوسوں کی شکل میں پہنچیں گے جہاں محفل میلاد النبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ھو گی اور حاضرین کے لیے کھانے کا انتظام ھو گا . بعد ازاں شہنشاہ زماں زینت الاولیاء حضرت قاری محمد مقصود افضل مد ظلہ کی قیادت میں پروقار عظیم لاشان جلوس نکالا جایگا جو سمبڑیال روڈ اڈہ آدم کے ڈسکہ روڈ سے ھوتا ھوا آستانہ عالیہ پر اختتام پذیر ھوگا جہاں سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور درود و سلام کے بعد خصوصی دعا ھو گی اور حاضرین میں تبرک تقسیم کیا جایئگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں