پاسپورٹ آفس مکمل نہر کا کام شروع تیزی سے چودہ کارپٹ روڈ مکمل لللہ تا جہلم روڈ کی مرمت آگلے ہفتے شروع ہو گی

Spread the love

پاسپورٹ آفس مکمل نہر کا کام شروع تیزی سے چودہ کارپٹ روڈ مکمل لللہ تا جہلم روڈ کی مرمت آگلے ہفتے شروع ہو گی مارچ میں ڈبل روڈ کا افتتاح کر دیا جائے گا ای او بی آفس کام بھی انشاللہ کام شروع کر دے چند دنوں تک
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مکمل تیغناتی ہر حلقے کے ہر بنیادی مرکز صحت پر ڈاکٹر کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے بہت سارے اسکولوں کی آپ گریڈیشن جو کئی سالوں سے نہیں ہو سکی تھی ۔ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا انشااللہ چوہدری فواد حسین اور چودھری فیصل فرید کی قیادت میں
ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ چوہدری شفقت بلال گوندل چوہدری یونس گوندل
جہلم چوہدری زاہد حیات۔ سابق چیئرمین یونین کونسل ساووال چوہدری شفقت بلال گوندل سابق چیئرمین یونین کونسل گول ہور ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری یونس گوندل نے نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ترقی کا جو سفر شروع ہوا وہ انشاللہ آگے بڑھتا جائے گا سالوں سے نہر کے ایشو کو صرف انتخابی نعرہ بنایا گیا اب الحمدللہ اس کو عملی طور پر شروع کر دیا گیا ہے حقیقت میں یہ وہ منصوبہ ہے جو اس پورے حلقے کی قسمت بدل دے پنڈ دادنخان کے لوگ پاسپورٹ کے لیے میلوں سفر کرتے تھے اب ان کو یہ سہولت ان کے اپنے گھر دستیاب ان تینوں رہنماؤں کہنا تھا کہ صحت کی سہولیات اپنے لوگوں کو فراہم کرنا چوہدری فواد کی ترجیحات میں شاملِ ہے آج الحمدللہ ہر بنیادی مرکز صحت پر ڈاکٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بھی ڈاکٹرز کی مکمل تیغناتی کر دی گئی ہے علاقہ تھل اور کھیوڑہ کے پانی کے مسائل پر خصوصی توجہ دی گئی ہے بہت سی نئی ترقیاتی سکیموں کے علاوہ بہت سی پرانی سکیموں کو بہتر کیا گیاہے جس سے ان علاقوں میں پانی کی سپلائی کی صورتحال پہلے کی نسبت بہت بہتر ہے ان کا کہنا تھا سال ہا سال سے پرائمری اور مڈل سکولوں کو اب آپ گریڈ کیا گیا ہے پرائمری سکول کو مڈل اور مڈل کو ہائی کا درجہ دیا گیا ۔ تحصیل میں چودہ کارپٹس روڈ کی تعمیر مکمل کی گئی۔ لللہ تا جہلم روڈ کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت انشاللہ اگلے ہفتے سے شروع ہو جائے گی جبکہ انشاللہ مارچ میں ڈبل روڈ کا افتتاح ہو جائے گا ۔ اور مارچ میں ہی پورے حلقے میں گیس سے محروم علاقوں کو گیس فراہم کرنے کا کام شروع ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا حلقے میں مایوسی اور کام نا ہونے کا رونا رونے والے آپنے اپنے اقتدار کی کامیابیاں بھی اگر عوام کے سامنے رکھیں ۔تو کارکردگی کا فرق کھل کر سامنے آ جائے گا تینوں رہنماؤں نے کہا کہ جہلم پنڈ دادنخان والوں کو پس ماندگی اور مسائل کے بھنور میں پھنسانے والے چہروں کو عوام جانتی بھی پہچانتی بھی ہے ۔
ان رہنماؤں نے کہا کہ انشاللہ وہ وقت دور نہیں جب لوگ اس حلقے میں آکر اپنے لیے فخر سمجھیں گے
اور عوام کے مسائل کے حل اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں