دینی درسگاہ پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔سائمن بشیر

Spread the love

مدارس میں معصوم بچوں کا بے گناہ قتل عام کونسی انسانیت ہیں۔پادری بیت میموریل متیھودیسٹ چرچ کوئٹہ

یورپ(چیف اکرام الدین) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق انچارج پادری بیت ایل میموریل متیھودیسٹ چرچ کوئٹہ بلوچستان پادری سائمن بشیر نے کہا کہ پشاور میں دینی درسگاہ پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مدرسہ کے طالب علموں نے کونسا گناہ کیا تھا جو دہشت گردوں نے ان معصوم بچوں کا قتل عام کیا ایسے دہشت گردوں کیخلاف حکومت وقت ملکی سطح پر قانونی کارروائی کرے اور دہشت گردی میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تا کہ کل اور بچوں کے ساتھ ایسے المناک سانحے نہ ہو پادری سائمن بشیر انچارج بیت ایل میموریل متیھودیسٹ چرچ کوئٹہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت اور سیکورٹی اداروں سے پرزور مطالبہ ہے کہ ایسے واقعات کی روکھ تھام کیلئے موثر اقدامات کریں تا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ خدا مدرسے کے شہید طالب علموں کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور زخمی طالب علموں کو خدا تعالی صحتیابی نصیب فرمائے اس موقع پر پادری سائمن بشیر انچارج بیت ایل میموریل متیھودیسٹ چرچ کوئٹہ نے گزشتہ روز فرانس میں پیغمبر پاک کی شان میں گستاخی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ فرانسیسی حکومت اور فرانسیسی صدر پیغمبر پاک کے شان میں گستاخی پر مسلمانوں سے معافی مانگ لے اور فرانسیسی حکومت ایسے گستاخی واقعات کے روکھ تھام کیلئے اہم اقدامات کریں تا کہ کل ایسے واقعات پیش نہ اسکے۔ ایسے واقعات سے دنیا بھر میں انتشار پیدا ہو سکتا ہے جو ملک و عوام کیلئے باعث نقصان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں