پاکستان اور بر طانیہ کی کاروباری شخصیت رانا امتیاز احمد نے مانچسٹر کی مزہبی اور کاروباری شخصیت محمد اسحاق عزیز کو سالگرہ کی سر پرائز پارٹی دی

Spread the love

۔ سٹاکپورٹ(عارف چودھری) پاکستان اور بر طانیہ کے بزنس مین ٹینتھ ایونیو اور مال ون کے چیف ایگزیکٹو رانا امتیاز نے پاکستان کے مزہبی راہنما ممتاز عالم دین مولانا عبدالعزیز کے بیٹے اور مانچسٹر بر طانیہ کی کاروباری اور مزہبی شخصیت محمد اسحاق عزیز کے اعزاز میں انکے جنم دن پر ترک وائز ریسٹورنٹ میں سرپرائز پارٹی کا اھتمام کیا جس میں قریبی دوستوں جن میں اٹلی کی مشہور کاروباری شخصیت شہر یار اعظم ضلع گوجرانوالہ کی مشہور سیاسی شخصیت اور سابق ایم پی اے حاجی محمد افظل مرحوم کے بیٹے سابق کونسلر ضرار افضل ملک مزہبی اور کاروباری شخصیت عبدالرحمان عزیز سینئر صحافی پریس کلب آف پاکستان یو کے رجسٹرڈ کے صدر چودھری عارف پندھیر نے شرکت کی اس موقع پر رانا امتیاز نے کہا کہ دعوت کا مقصد دوستوں کو ایک جگہ اکٹھے کر کے مل بیٹھنے کا بہانا ھے اور میں اسحاق بھائ کو انکی سالگرہ پر مبارکباد دیتا ھوں اور تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ھوں کہ وہ میرے مختصر نوٹس پر تشریف لائے -محمد اسحاق عزیز نے سب سے پہلے رانا امتیاز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میرے اعزاز میں سر پرائز دعوت رکھی انکی وجہ سے دوسرے دوستوں سے بھی ملاقات ھوگئ سابقہ کونسلر ضرار افضل ملک نے اس موقع پر کہا کہ ھم اسحاق بھائ کو انکی سالگر پر مبارکباد دیتے ہیں اور رانا امتیاز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انکی وجہ سے ھم تما مُ دوست اکٹھے ھوئے اٹلی سے آئے ھوئے بزنس مین اور پاکستان کی نامور شخصیت اور سابقہ سپرٹیڈینٹ جیل چودھری اعظم کے بیٹے شہر یار اعظم نے محمد اسحاق کو انکی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ھوئے کہا کہ مانچسٹر مجھے پاکستان جیسا لگا اور مجھے یہاں آکر بہت خوشی محسوس ھو رھی ھے میں رانا امتیاز احمد کا شکریہ ادا کرتا ھو کہ انہوں نے دیار غیر میں پاکستان جیسا ماحول بنایا ھوا ھے تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں