لند ن(عارف چودھری)ہالی وڈ کی جیمز بانڈ سیریز کی اولین فلموں میں ہیرو کے طور پر ادکاری کرنے والے شان کونری انتقال کر گئے ہیں۔
ان کی عمر 90 برس تھی اور دو ماہ قبل اگست میں انہوں نے اپنی سالگرہ منائی تھی۔
شان کونری کے خاندان کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہ سوتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے۔
طویل عرصے تک ہالی وڈ کی فلموں میں راج کرنے والے شان کونری ان دنوں بہاماس کے جزائر میں رہائش پذیر تھے۔ وہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے
