جہلم کورونا کے وار جاری، گورنمنٹ تبلیغ الاسلام سکول بھی سربمہر

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم کورونا کے وار جاری، گورنمنٹ تبلیغ الاسلام سکول بھی سربمہر، محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں سمیت طالبعلموں کو سختی سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدکرنے کی تجاویز، تفصیلات کے مطابق سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک موسم کیوجہ سے شہریوں میں نزلہ، زکام،کھانسی، بخار کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو چکی ہیں جبکہ کورونا کی بیماری نے بھی سراٹھانا شروع کررکھا ہے، جس کیوجہ سے بیشتر افراد کورونا کی وبا میں مبتلا ہونا شروع ہورہے ہیں،دوسری جانب محکمہ ہیلتھ کی جانب سے سکولوں، کالجوں، یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو تجویز دی جارہی ہے کہ کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے، اس طرح سکولز کالجز، یونیورسٹیز کی انتظامیہ کو بھی محکمہ صحت کی طرف سے کورونا ایس پیز اور ماسک پہننے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،محکمہ صحت کی جانب سے گورنمنٹ سکولوں میں کورونا وبا ء کی تشخیص کے لئے طلباء و طالبات سمیت اساتذہ و دیگر اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ تواتر کے ساتھ کئے جارہے ہیں، ان ٹیسٹوں میں اکثر و بیشتر اساتذہ اکرام میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں جس کیوجہ سے سکولوں کو سیل کیا گیا،جس کے باعث شہریوں اور طالبعلموں کے والدین میں کورونا وباء کو لیکر تشویش پائی جارہی ہے۔جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں سمیت طالبعلموں کو بار بار سختی سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی تجاویز دی جارہی ہیں تاکہ کورونا وباء کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں