پنجاب حکومت نے عوامی خدمت،لوگوں کی راہنمائی،آگاہی او ر خصوصا ریونیو سے متعلقہ معاملات کی بہتری کے لئے جو احکامات جاری کئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ضلع کونسل حال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی خدمت،لوگوں کی راہنمائی،آگاہی او ر خصوصا ریونیو سے متعلقہ معاملات کی بہتری کے لئے جو احکامات جاری کئے ہیں ان کا مقصد لوگوں کے عوامی مسائل کا میریٹ کی بنیاد پر فوری حل ہے ضلع میں زمینوں سے متعلقہ معاملات اور دیگر ریونیو میٹرزاور عوام کے دیگر مشکلات کے حل کے لئے ریونیو عوامی خدمت کچہری ایک انقلابی قدم ہے، جس کے تحت ضلع بھر میں آج ضلع میں 5 کھلی کچہریاں لگائی گئیں، تمام تحصیلوں میں تحصیل افسران نے کھلی کچہری لگائی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل حال میں عوامی مسائل سنے اور انکے حل کے لئے احکامات دیے۔اس موقع پر مختلف لوگوں کی جانب سے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجراء،انتقالات کا اندراج،رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ،معائنہ ریکارڈ،ڈومیسائل کے اجراء سمیت ریونیو سے متعلقہ مسائل کے فلفور حل کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار،سب رجسٹرار،قانونگو،پٹواری،عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر اور گرداور ایک ہے جگہ پر موجود ہوں گے جس سے دیرینہ مسائل بھی موقع پر حل کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں