کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے ریونیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے ریونیو سے متعلق شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں

Spread the love

ساہیوال (آصف ندیم )کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے ریونیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے ریونیو سے متعلق شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور سائلین کو دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات دلائیں -وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن بزدار کی خصوصی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا ماہانہ انعقاد عوام کے لئے بڑا ریلیف ہے جس میں تمام ریونیو افسران موقع پر موجود ہو کر مسائل فوری حل کر رہے ہیں -انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ریونیو سے متعلقہ اپنی تحریری شکایات پیش کیں -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر،اے ڈی سی ریونیواویس مشتاق اور اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور سمیت تمام ریونیو افسران اور پٹواری بھی کھلی کچہری میں شریک ہوئے – عوام کی زیادہ تر شکایات کا تعلق رجسٹریوں پر عملدر آمد میں تاخیر،کھیوٹ کے مسائل،غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں میں رجسٹریوں پر پابندی اور زمینوں پر قبضے سے متعلقہ تھیں – کمشنر نادر چٹھہ نے تمام شکاتیوں کو خود سنا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر انہیں عملدر آمد رپورٹ پیش کی جائے -انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کی بنیادی ذمہ داری عوام کی خدمت ہے اور انہیں تکلیف پہنچانے والے اہلکاروں کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا -کھلی کچہری میں اوکاڑہ اور پاکپتن سے بھی شکایات کی گئی جنہیں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو بجھوا دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں