ساہیوال آصف ندیم.. پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رائے حسن نواز خاں اور ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضیٰ اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی اور فلاح کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ،شہر کو ماڈل سٹی بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے، جس کیلئے اربوں روپے کے فنڈز منظور کروائیں گے، ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی ہے،عرصہ دراز سے اوور ہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جس پر ماضی میں سیاست دانوں نے کوئی توجہ نہیں دی، اوور ہیڈ برج کا بنیادی کردار پنجاب بھر سے آنے والی ٹریفک کے گزرنے کیلئے اہم ہے جس کے ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہتا تھا ہم نے پونے تین کروڑ روپے کی لاگت سے اوور ہیڈ برج کی تعمیر و مرمت کروائی، آج الحمداللہ ٹریفک کے گزرنے میں آسانی ہے جسے دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوور ہیڈ برج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ رانا محمد اجمل خاں، اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی شاہد ندیم رانا،ضلعی رہنما پی ٹی آئی راﺅ محمد اسلم،چیئرمین مرکزی انجمن تاجران حافظ عبدالسلام، صدر یوسف جمال ٹکا،سلمان اختر علوی ایڈووکیٹ ۔ رانا جواد احمد خاں ایڈووکیٹ ۔رانا عمیر محمود خاں یوتھ صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری ذیشان بوٹا گجر ایڈووکیٹ رانا وقاص محمد خاں ۔ احمد رضا خاں میڈیا کوارڈینیٹر اوور سیز کمیشن محمد اویس شیخ رانا احسن سردار ریاض جٹ ساجد محمود انصاری سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے بحرانوں کے خاتمے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ،مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں ، ابھی ہماری حکومت کو سوا دو سال ہوئے ہیں انشاءاللہ پونے تین سالوں میں ملک سے تمام بحرانوں کا خاتمہ کر دیں گے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ عابد مسعود نے ادا کئے جبکہ دعا حافظ ساجد محمود نے کروائی۔
امجد فاروق گوندل ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ایپکا ضلع جہلم فواد گوندل کی جانب سے نئے پروموٹ ہونے والے اسسٹنٹس کی خوشی میں پارٹی کا اہتمام
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے عوام الناس کی سہولت و صدقہ جاریہ کی نیت سے بہترین واٹر فلٹرنگ کٹ کے ساتھ الیکٹرک واٹر کولر کی تنصیب کر دی
ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی
خیبرپختونخوا اپیکس کمیٹی نے بنوں امن جرگے کے مطالبات تسلیم کر لیے۔
فرینکفرٹ میں قونصل خانے پر حملہ کرنیوالوں کی شہریت کی شناخت پر تبصرہ نہیں کرسکتے ترجمان دفتر خارجہ