روزانہ کی بنیاد پرٹریفک قوانین اورسموگ آگاہی مہم کا سلسلہ جاری

Spread the love

پریس ریلیز سٹی ٹریفک پولیس ضلع ساہیوال
ساہیوال(آصف ندیم ) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب،ریجنل پولیس آفیسرساہیوال طارق عباس قریشی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال امیرتیمورخان کے احکامات اورڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال کی زیرقیادت روزانہ کی بنیاد پرٹریفک قوانین اورسموگ آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں صدرچوک ساہیوال میں ٹریفک قوانین وسموگ آگاہی کیمپ کاانعقادکیاگیاجس میں سینئرٹریفک اسسٹنٹ اکبرعلی،سینئرٹریفک وارڈن خضرحیات اورٹریفک اسسٹنٹ محمدشکیل نے شہریوں کوٹریفک قوانین اورسموگ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیربتائیں۔ڈرائیورزکودھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ اورفٹنس بارے تفصیل سے آگاہ کیاگیا۔ٹریفک افسران نے کہاکہ افسران بالاکے خصوصی احکامات اورڈی ٹی اوڈاکٹرآصف کمال کی زیرنگرانی روزانہ کی بنیاد پرمختلف تعلیمی اداروں،اڈاجات،رکشہ اسٹینڈز پبلک مقامات / مختلف مصروف چوکوں میں ٹریفک آگاہی اورموجودہ سموگ کے سلسلہ میں آگاہی کیمپ کاانعقادکیاجارہاہے تاکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ سموگ کے مضرصحت اثرات سے بھی آگاہ کیاجاسکے۔اس موقع پر ٹریفک قوانین اورسموگ سے بچاؤ بارے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں