جہلم ضلع بھر میں جعلی ناقص اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی زرعی ادویات کی بڑے پیمانے پر فروخت جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم ضلع بھر میں جعلی ناقص اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی زرعی ادویات کی بڑے پیمانے پر فروخت جاری کسانوں کی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ، زراعی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے زرعی ادویات کی فروخت کا دھندہ پورے عروج پر، متعلقہ افسران نے خاموشی اختیار کر لی، تفصیلات کے مطابق جہلم ضلع بھر میں جعلی ناقص اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی زرعی ادویات فروخت کرنا شروع کر رکھی ہیں، جعلی اورغیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرنے والوں نے اپنی دکانوں سے ملحقہ خفیہ گودام بھی بنا رکھے ہیں جہاں سے یہ زرعی ادویات آگے سیل کرتے ہیں زرعی ادویات کی فروخت کا کارروبار کرنے والے زیادہ تر افراد نا تجربہ کار اور زرعی مسائل سے بالکل ناآشنا ہیں جس کیوجہ سے فصلوں کو فائدے کی بجائے الٹا کسانوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، اس وقت یہ دھندا ضلع بھر میں پورے عروج پرہے، زرعی ادویات کی فروخت کے معاملے میں حکومت پنجاب اور محکمہ زراعت کی طرف سے سخت قوانین لاگو ہیں مگر یہاں سرعام اور آزادنہ طور پر جعلی زرعی ادویات کے زریعے کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہاہے اور انہیں نا قابل تلافی مالی نقصان پہنچایا جا رہاہے، کسانوں و کاشت کاروں نے ارباب اختیار سے جعلی اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی زرعی ادویات فروخت کرنے والے عناصر کیخلاف قانونی گھیرا تنگ کرنے اوردکانیں سیل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں