جہلم عارضہ دل، شوگر اور دمہ کے مرض میں مبتلا افراد سردی اور دھند میں احتیاط کریں،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم عارضہ دل، شوگر اور دمہ کے مرض میں مبتلا افراد سردی اور دھند میں احتیاط کریں، خصوصی ماسک اور گرم لباس کا استعمال کیا جائے، نزلہ زکام کے مریضوں سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرچوہدری فواد مجید نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری کا کہنا تھا کہ نزلہ زکام، انفلوائنز یاکا بگاڑ ایک وائرل بیماری ہے جس سے احتیاط ضروری ہے،اگر موجودہ سردی میں چھینکیں آئیں،تیز بخار ہو، جسم درد کرے، تھکاوٹ اور ڈائریا ہو تو سمجھیں کہ آپ انفلوائنزا یا سوائن فلو کا شکار ہو چکے ہیں اور فوری طور پر اپنے معالج سے یا ہسپتال سے رجوع کریں۔ ڈاکٹرفواد مجید نے کہا کہ شوگر کے مریضوں کے لیے شدیدسردی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے،عام ماسک کے بجائے نزلہ وزکام والے این95والا ماسک استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ دل کے مریضوں کو سیر کے لیے باہر نہیں نکلنا چاہئے اور دھوپ میں واک کریں،دل کے مریض بہتر درجہ حرارت میں یا جم میں ورزش کرسکتے ہیں۔ سانس و دمہ کے مریض دھند سے بچیں، دھوپ نکلنے پر باہر نکلیں اور سائیکل و موٹر سائیکل کے استعمال کو ان دنوں میں ترک کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں