انسانی سمگلر مختلف انداز میں سادہ لوح، غریب نہتے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے اور پر کشش مراعات کا جھانسہ دے کر لوٹنے میں مصروف

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر میں انسانی سمگلر مختلف انداز میں سادہ لوح، غریب نہتے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے اور پر کشش مراعات کا جھانسہ دے کر لوٹنے میں مصروف، سادہ لوح شہری بیچارے اپنی جمع پونجی لٹا کر سود کی رقمیں ادا کرنے پر مجبور، انسانی سمگلرز اتنے بااثر ہیں کہ پیسے ہڑپ کر کے متاثرہ شہریوں کو الٹا دھمکیاں دیتے ہیں متاثرہ افراد کا متعلقہ مجاز اتھارٹیوں سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر وگردونواح میں مختلف اندازاور روپ میں انسانی سمگلروں نے ڈیرے جما رکھے ہیں، بیرون ملک پر کشش مراعات کا جھانسہ دیکر غریب اور سادہ لوح شہریوں سے زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی جاتی ہے۔ نتیجتاً یہ انسانی سمگلر زاتنے بااثر ہیں کہ الٹا متاثرہ کنگال شہریوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے بھی گریز نہیں کرتے، جہلم شہر کی عوامی، سماجی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین بالخصوص متاثرہ افراد نے ایف آئی اے راولپنڈی اور دیگر مجاز اتھارٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں موجود انسانی سمگلرروں کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ سادہ لوح شہری بااثر ایجنٹ مافیا کی لوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں