نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات :

Spread the love

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعےتحقیقات کرانے کی درخواست پر سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی۔

جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نےدرخواست پرسماعت کےلیےخصوصی بینچ تشکیل دےدیا، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل خصوصی بینچ 24نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر لگایا دیا ، جس میں کہا تھا کہ نواز شریف 30 دن میں عدالت پیش ہوں ورنہ انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

اشتہار کے متن میں کہا گیا تھا ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف 6 جولائی 2018 کو 10 سال قید اور 8 ملین پاؤنڈز جرمانے کی سزا سنائی اور انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا، 19 ستمبر 2018 کو سزا معطل ہونے پر وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے، اپیل زیر سماعت ہے اور نواز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں