شوگر ایک قابل علاج مرض ھے جس سے احتیاط کرکے بچا جا سکتا ھے

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 8 نومبر 2020

ساہیوال( آصف ندیم ) شوگر ایک قابل علاج مرض ھے جس سے احتیاط کرکے بچا جا سکتا ھے۔ شوگر کے مریض اپنے طرز زندگی میں صحت مند تبدیلی لائیں تاکہ اس کے مضر اثرات سے محفوظ رھا جا سکے۔ یہ بات ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاھد کمال صدیقی نے کالج میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈاکٹرز کو شوگر کے مرض، علاج اور بچاو کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر خاور سعید اور ڈاکٹر حسن محمود کھوکھر تھے۔ سیمینار میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمی ملک نے ادویات سےشوگر کے نئے علاج اور ڈاکٹر ارشد صدیقی نے شوگر سے متاثرہ پاوں کے علاج پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ سیمینار میں ڈاکٹر عبدالستار، ڈاکٹر خلیل احمد، ڈاکٹر نثار احمد سعیدی، ڈاکٹر رضوان احمد ، ڈاکٹر محسن علی، ڈاکٹر عماد اصغر، ڈاکٹر کامران شوکت اور ڈاکٹر سرفراز احمد خان نے بھی شرکت کی ۔ سیمینار کے اختتام پر سوال جواب کا سیشن بھی ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں