گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے نمائندہ وصال احمد روحانی شخصیت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔

Spread the love

صحافی وصال احمد کا پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ سے میلاد ہاوس میں ملاقات۔

مقالات میں پیغمیر پاک و سرکار کائنات کی تعلمیات اور ان پر عمل کرنے کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوبل ٹائمز یورپ اخبار پشاور کے نمائندہ وصال احمد کا معروف عالم دین و روحانی شخصیت و سربراہ تحریک عشق مصطفی حضرت علامہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے نمائندہ وصال احمد کا معروف عالم دین و روحانی شخصیت و سربراہ تحریک عشق مصطفی حضرت علامہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ سے انکے میلاد ہاوس گلبہار پشاور میں ملاقات ہوئی ملاقات کے دوران پیغمبر اسلام اقا کائنات محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلمیات اور ان تعلیمات پر مسلمانوں کو عمل کرنے کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی اس موقع پر پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کے احکامات اور سرکار دوجہان کی تعلیمات پر ہم سب کو عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اللہ نے ہم سب کو اشرف مخلوقات پیدا کیا اور پھر اللہ نے ہمیں محبوب پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں پیدا کیا جو ہم مسلمانوں کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے اس موقع پر گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے نمائندہ وصال احمد نے پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ کے سماجی و روحانی خدمت کو سراہا اور پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں