جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار) جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ جہلم جادہ سٹاپ کے مقام پر سڑک کے دونوں اطراف میں آنے اور جانے والے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر انتظار گاہوں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے، تفصیلات کے مطابق ڈی سی راؤ پرویز اختر نے جادہ سٹاپ پر اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کی گئی انتظار گاہ کا دورہ کیا اور از سر نو تعمیر کی گئی انتظار گاہ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد اور سماجی کارکن فرخت ضیاء کمال کی جانب سے انتظار گاہ مکمل کرنے پر سراہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ سڑک کے دونوں اطراف میں تعمیر شدہ انتظار گاہوں میں مسافروں کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی، واٹر کولر،بینچوں کی تنصیب سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں ہیں، جہاں مجوئی طور پر 35 افراد ایک وقت میں مستفید ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کو بنیادوں سہولات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اس طرح کے دیگر پراجیکٹس پر بھی کام کیا جارہا ہے، بعد ازاں انہوں نے سڑک کے دوسری طرف زیر تعمیر انتظار گاہ کا دورہ کرتے ہوئے اسکو جلد مکمل کرنے اور پبلک کے لئے کھولنے کا کہا۔ اس موقع پر فرحت ضیاء کمال نے بتایا ہے کہ یہ دونوں پراجیکٹ اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کیا جا رہے ہیں جس پر انہوں نے مخیر خضرات کی جانب سے کیے گئے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
