گلگت بلتستان صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوگی

Spread the love

گلگت (مظہر مغل سے) گلگت بلتستان صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوگی ۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی نگرانی میں تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ آفیسران نے پولنگ مٹیرئیل ، پریذائیڈنگ،اسسٹنٹ پریذائیڈنگ اور پولنگ آفیسران کے ہمراہ سکیورٹی دستے تمام متعلقہ پولنگ سٹیشنوں روانہ کردیئے۔ریٹرننگ آفیسر گلگت حلقہ ایک کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے حلقہ ایک کے 67 پولنگ سٹیشنوں کو پولنگ عملے سمیت مٹیرئیل کے ہمراہ پولیس کے چاک و چوبند دستے ہائی سکول ایک گلگت سے رخصت کردئے،تمام پولنگ سٹاف کو صاف و شفاف پرامن اور میرٹ پر الیکشن کے انعقاد کیلئے خصوصی ہدایات دے دئے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان صوبائی اسمبلی کے انتخابات آج (اتوار کو) پولنگ ہوگی، پولنگ کا۔آغاز صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی واضح رہے گلگت بلتستان کے 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے آج اتوار کے روز صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے پولنگ ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر / ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے الیکشن کے انعقاد کیلئے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور پولنگ سٹاف کو خصوصی تربیت کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کوشش کی گئی ہے انشاءاللہ تمام پولنگ سٹاف بہتر انداز میں اپنی زمہ داریاں سرانجام دیں گے انہوں نے کہا کہ 37000 رجسٹرڈ ووٹر حلقہ ایک میں اپنا ووٹ پول کریں گے یاد رہے کہ گلگت بلتستان صوبائی الیکشن میں7 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ سوا لاکھ سے زیادہ افراد پہلی بار ووٹ ڈالیں گے پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے امیدوار جبکہ ایک۔درجن سے زائد آذاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول اور مریم نواز نے بھرپور انتخابی مہم چلائی ہے۔جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزیر امین گنڈا پور، زلفی بخاری سمیت۔نیلوفر بختیار اور وفاقی وزیر۔مراد سعید۔نے بھی تحریک انصاف کے امیدواروں کے انتخابی مہم چلانے کیلئے گلگت تشریف لائے ہیں الیکشن پر سیکیورٹی کے لیے 13 ہزار 481 اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ دیگر صوبوں کے 5 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار بھی فرائض نبھائیں گے۔الیکشن 2020 کی خاص بات وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے یکم نومبر جشن آذادی گلگت بلتستان کے موقع پر گلگت بلتستان کو ملک کا عبوری صوبہ بنانے کا اعلان ہے۔ جسکی۔وجہ سے۔گلگت بلتستان کے الیکشن میں زبردست گہما گہمی بین الاقوامی سطح پر علاقے کی زبردست تشہیر ہوئی ہے اور علاقے میں زبردست سیاسی۔ماحول۔کو۔فروغ ملا ہے جبکہ ملکی و غیر۔ملکی میڈیا الیکشن کی لائیو کوریج کیلئے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں موجود ہے۔ریٹرننگ آفیسر کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا۔ہے کہ عوام زیادہ سے زیادہ آج کے روز اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے گھروں سے نکلیں اور کورونا ایس او پیز عملدرآمد یقینی بناکر زمہدار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ صاف شفاف اور پرامن۔الیکشن انتظامیہ۔کی۔اولین مقصد ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں