بھارت کی جانب سے وادی نیلم لائن آف کنٹرول پر معصوم بے گناہ نہتے کشمیریوں پر گولہ باری ناقابل برداشت ہے

Spread the love

لندن (عارف چودھری)

برطانیہ کی نامور نوجوان کاروباری سماجی شخصیت بلال غفور نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بھارت کی جانب سے وادی نیلم لائن آف کنٹرول پر معصوم بے گناہ نہتے کشمیریوں پر گولہ باری ناقابل برداشت ہے اور سیدھی دیشت گردی کے زمرے میں آتی ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ بحیثیت ایک کے کاروباری ہم بھارت سے تجارت کرتے ہیں اتنے ظلم و ستم اور دیشت گردی کے بعد ہم اپنے کاروباری دوستوں سے بات چیت کر کے مشترکہ لائحہ عمل اپنا کے دیکھیں گے بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم برطانیہ میں بسنے والے اس طرح کی زیادتی اور براہ راست کھلم کھلا دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کاروبار میں اصول پرستی انتہائی ضروری ہیں ہم بھی اس پر نظر ثانی کے لیے تیار ہیں اور دیکھیں گے آگے چل کر بھارتی مصنوعات کی خرید وفروخت جاری رکھیں کہ نہیں کیونکہ بھارت نے پچھلے ڈیڑھ سال سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے ساتھ کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کر دی ہوئ ہے اور اب انتہائی اقدامات کی طرف جا رہے ہیں بحیثیت کشمیری ہمارا فرض ہے کہ اس بارے کاروباری سیاسی اور دیگر ذرائع سے  بھرپور طریقے سے احتجاج کیا جائے اور اس دہشت گردی کے خلاف ہم بھی اقدامات اٹھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں