روز محشر کے دن ہر انسان سے اپنے اعمال کے بارے میں پوچھا جائے گا۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ

Spread the love

تحریک عشق مصطفی کا مقصد سرکار کائنات کی تعلیمات سے امت کو آگاہ کرنا ہے۔معروف موتیوں والی سرکار

یورپ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف عالم دین و روحانی شخصیت و سربراہ تحریک عشق مصطفی حضرت علامہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے انسان کو اشرف مخلوقات پیدا کیا اور پھر اللہ تبارک و تعالی نے اپنے بندوں کو سیدھا راستہ دکھا دیا ایک کامیابی کا راستہ اور دوسرا ناکامی کا راستہ اب اختیار انسان کے ہاتھ میں ہے کہ انسان کونسا راستہ اختیار کرتا ہے انسان کی کامیابی صرف اللہ تبارک و تعالی کے احکامات اور سرکار دوجہان و سرکار کائنات کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے ہر انسان کو پیغمبر پاک کی زندگی پر نظر ڈالنا چاہیے کہ پیغمر اسلام نے اپنی زندگی کس طرح گزاری ہے اور انہوں نے مسلمانوں کو کس طرح قران مجید و فرقان حمید کا درس دیا ہے اور کفار کو کس طرح سیدھے راستے کی ترغیب دی ہے معروف و مشہور عالم دین و روحانی شخصیت و سربراہ تحریک عشق مصطفی حضرت علامہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی واحد ذات ہے جو پوری کائنات کو روزی دیتا ہے پوری کائنات کو بیماری سے نجات دیتا ہے اللہ کے بغیر کوئی روزی دینے والا اور بیماری سے بچانے والا کوئی نہیں انسان کی موت و زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے جس کو چاہئے زندگی دیتا ہے اور جس کو چاہئے انکو موت دیتا ہے انسان کو اخرت کیلئے کوئی اچھے اعمال کرنے کی ضروت ہے جنت مسلمان کو صرف نیک اعمال سے ہی ملتی ہے سربراہ تحریک عشق مصطفی حضرت علامہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے مزید کہا کہ تحریک عشق مصطفی کا مقصد اللہ کی احکامات اور سرکار کائنات کی تعلیمات سے امت مسلمہ کو آگاہ کرنا ہے روز محشر کے دن ہر انسان سے انکے نیک اعمال کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں