ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی بعثت بھٹکی ہوئی انسانیت کو سیدھی راہ دکھانے کے لئے ہوئی

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 16 نومبر 2020

ساہیوال (آصف ندیم )ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی بعثت بھٹکی ہوئی انسانیت کو سیدھی راہ دکھانے کے لئے ہوئی اور آپ نے معاشرتی تربیت کا جو عظیم کارنامہ سر انجام دیا جو قیامت تک تمام معاشروں کے لئے مشعل راہ ہے – اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ طلبا و طالبات کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں تا کہ وہ اچھے مسلما ن اور فرض شناس شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کے اہل ہو سکیں – انہوں نے یہ بات ہفتہ شان رحمت العالمین کی تقریبات کے سلسلے میں ڈویژنل پبلک سکول اور گورنمنٹ کامرس کالج میں کالجز کے طلبا وطالبات میں قرآت اور نعت خوانی کے مقابلوں کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی – ڈائریکٹرکالجز پروفیسر محمد مسعود فریدی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ،پرنسپل ڈی پی ایس بر گیڈیئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی،پرنسپل کامرس کالج پروفیسر طارق محمود اور وائس پرنسپل ڈی پی ایس محمد رفیق کے علاوہ دیگرکالجز کے پرنسپلز،اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد بھی تقریبات میں شریک ہوئی -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا کہ حضور ﷺ نے رنگ و نسل کی تمیز اور برتری کا معیارختم کر کے معاشرے میں عدل و انصاف کو رواج دیا اور عورتوں اور بچوں کو عزت دی جس سے ایک فلاحی معاشرے کا قیام ممکن ہوسکا – انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نئی نسل حضور ﷺ کی شخصیت کے ہر پہلو پر عمیق مطالعہ کرے اور انہیں اپنی زندگیوں میں لاگو کرنے کی سنجیدہ کوششیں کریں -تقریبات سے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبا و طالبات کی کردار سازی پر پوری توجہ دیں اور انہیں مفید شہری بنانے میں اپنی تمام صلاحیتیں وقف کریں کیونکہ اساتذہ ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں مدد و معاون ہو سکتے ہیں -ڈپٹی ڈائریکٹر شباب فاطمہ نے بتایا کہ طالبات کے مقابلہ حسن قرآت میں سعدیہ اسلم نے پہلی،سکینہ ایمن اور رقیہ ارشاد نے دوسری اور ایمن اشرف اور سعیدہ سلیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تقاریر میں امید فاطمہ نے پہلی،صائمہ اکبر نے دوسری اور حاجرہ خاتون نے تیسری پوزیشن حاصل کی -اسی طرح نعت خوانی میں خدیجہ سلیم نے پہلی،ایمان فاطمہ نے دوسری اور غزالہ حنیف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح طلبہ کے مقابلوں میں قرات میں محمد احسن، نعت میں پھول احسان اور تقریر میں محمد طیب نے پہلی پوزیشنز حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں