ٹریفک ڈرائیو نگ سکول کے تحریری و پریکٹیکل ٹریننگ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے ٹرینیز میں اسناد وسرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔

Spread the love

ساہیوال (آصف ندیم ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈاکٹر آصف کمال نےپولیس لائن ساہیوال میں قائم ٹریفک ڈرائیو نگ سکول کے تحریری و پریکٹیکل ٹریننگ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے ٹرینیز میں اسناد وسرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک ڈرائیور بیک وقت کئی زندگیوں کا محافظ ہوتا ہے۔اچھا ڈرائیور ڈرائیونگ سے پہلے ایس۔او۔پی فالو کرتے ہوئے گاڑی کی بریکس اور دیگر ضروری چیزوں کو چیک کرتا ہے۔دوسری جانب انہوں نے ٹریفک ڈرائیونگ سکول کے شروع ہونے والے نئے بیج کے ٹرینیز کو ویلکم کرتے ہوئے ان کے ڈرائیونگ سکول میں داخلہ لینے کے فیصلہ کو سراہا اور کہا کہ جوکچھ یہاں پر پڑھایا اور سکھایا جائے گا وہ ساری زندگی ان کے کام آئے گا کیونکہ ہم نے یہاں پر انتہائی قابل اور تجربہ کارسٹاف تعینات کیا ہوا ہے جو کہ ان کو ناصرف ٹریفک قوانین، روڑ سائنز،گاڑی کے متعلق مکمل معلومات دینگے بلکہ ڈرائیونگ بھی سکھائیں گے تاکہ وہ ایک اچھے اور ماہر ڈرائیوربن سکیں.لہذا آپ ادارے کے ڈسپلن کو مدنظر رکھتے ہوئے محنت کے ساتھ سیکھیں تاکہ جب میں آپ کاامتحان لوں توسب کامیاب ہوں کامیاب ہونے والے طلبا ء کو نہ صرف سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے بلکہ ان کے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنائیں جائے گے۔ مزید ٹریفک قوانین اور سموگ کے دوران ا حتیا طی تدابیر پر عمل کر نے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر محمد فرید افتخار انچارج پولیس لائن ڈرائیونگ ٹریننگ سکول نے بھی طلباء کو روڈ سیفٹی سے متعلق تفصیل سے ہدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں