الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ کے اجراء اور اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل اسمبلی میں لانا چاہئےھیں وزیراعظم کا یہ اقدام خوش آیندہ ہے

Spread the love

لندن ( پ ر ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اس اقدام کو سہراتے ہوئے کہا جس میں الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ کے اجراء اور اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل اسمبلی میں لانا چاہئےھیں وزیراعظم کا یہ اقدام خوش آیندہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو صرف ووٹ کا حق ہی نہیں بلکہ انہیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی بھی دی جائیں ۔ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرنے ہوئے کثیر سرمایہ بھیجتے ھیں جو پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتا ہے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دیں ۔مرزا فیصل محمود نے مزید کہا وزیراعظم جیسے الیکشن میں دھاندلی کو روکنے کے لئے بل لانا چاہئے ھیں اسی طرح سینیٹ میں ھارس ٹریڈنگ کا دبے الفاظ میں ذکر کیا ۔اسی طرح الیکشن میں صوبائی اور قومی اسمبلی میں کروڑوں روپیہ خرچ کیا جاتا ہےاور اسی طوح تعلیم, صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے جس کا ذکر پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کیا ھے کہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی اہمیت اور اس کی ضرورت پر ذور دیا ہے ۔یہ ڈائیلاگ صرف حکومت وقت اور پی ڈی ایم کے درمیان ہی نہیں ہونے چاہئیں۔ اس میں پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کر کے گرینڈ جرگہ بلانا چاہیے ۔اور یہ اہم کام ریاست اور اقتدار کے اہم اراکین کو پہل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ تاکہ پاکستان کو آج جن اندورنی اوربیرونی اور آنے والے چیلنجز کا سامنا ہے اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز ریاست پاکستان کے استحکام, ترقی اور بقاء کے لئے ایک ہو کر کام کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں