جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں اووسیز کشمیریوں کے وفد کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات

Spread the love

لندن( عارف چودھری ) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں اووسیز کشمیریوں کے وفد کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ، ایل او سی پر بھارتی در اندازی ، اوورسیز میں کشمیر کے حوالے سے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ، اسلام آباد کشمیر ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اوورسیز میں کشمیری کمیونٹی کی مسئلہ کشمیر کے لئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کشمیری بہادری اور دلیری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں ۔اوورسیز میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے جس انداز میں اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز کو دنیا میں بلند کیا اور ہر موقع پر اور ہر سطح پر جدو جہد کی یہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیر میں بھارت نے تمام تر بین الاقوامی قوانین ، معاہدوں کو سبوتاژ کیا۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ اقوام عالم نے اگر بھارت کو نہ روکا تو خطہ میں امن کا خواب ادھورا رہے گا ۔ ہمیں سفارتی سطح پر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کو ساتھ ملا کر بھرپور اور مؤثر حکمت عملی کے ساتھ اقدامات اٹھانے ہوں گے ۔ برطانیہ و یورپ میں کشمیریوں کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہو گا ۔صدر آزاد کشمیر نے راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم کی برطانیہ ، یورپ اور دیگر ممالک میں ہونے والی کوششوں پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے اوورسیز کشمیریوں کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔ وفد میں چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل راجہ نجابت حسین ،سیکرٹری جنرل محمد اعظم ، راجہ سلیم اختر جناح ، محترمہ تہمینہ اظہر چیئرپرسن پی ٹی آئی یارکشائر ریجن برطانیہ ، راجہ یعقوب خان ، حسن احمد اور دیگر شریک تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ نجابت حسین اور دیگر برطانیہ کے مختلف شہروں میں کشمیر کے حوالے سے تسلسل کے ساتھ ہونے والی سرگرمیوں اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ لابی مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفکیا ۔ راجہ نجابت حسین ،سیکرٹری جنرل محمد اعظم ، راجہ سلیم اختر جناح ، محترمہ تہمینہ اظہر اور دیگر نے کہا کہ اوورسیز میں مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی تحریک کو سفارتی سطح پر ہر محاذ پر اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔ ہم نا صرف برطانیہ و یورپ کے مختلف فورمز ، پارلیمان اور اداروں کے اندر کام کر رہے ہیں بلکہ برطانیہ و یورپ کی سڑکوں پر بھی جہاں ضرورت ہو عوامی مطاہرے بھی کئے جا رہے ہیں ۔ اوورسیز کشمیری و پاکستانی بیرون ملک میں بلا تنخواہ سپاہی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کو جہاں تارکین وطن کے مسائل پرمزید توجہ دینے کی ضرورت ہے وہیں مسئلہ کشمیر کے لئے سفارتی سطح پر مؤثر اور نئی حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں