ممتاز عالم دین تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار

Spread the love

مانچسٹر( شہزاد مرزا ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدرمرزا فیصل محمود, کو نسلر ذاکراللہ ,کونسلر بابر باز,برثش کشمیر فاونڈیشن یوکے کے چیئرمین شہزاد اقبال, اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفیئر کونسل برطانیہ کے صدر راجہ شکیل حیدر, برمنگھم کمیونٹی فورم کے چیئرمین سابق کونسلرشوکت علی خان,برمنگھم نعت کونسل کے صدر سابق کونسلر محمد سعید, مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطانیہ کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ عبدالقیوم جہلم فورم برمنگھم کے ارگنایزر مرزا محمد شریف نے ممتاز عالم دین تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا عالم اسلام ایک عظیم مدبر رہنما سے محروم ہوگیا ان کا خلا شاید کوئی پر نا کر سکے ان کی دین اسلام کی خدمات پر دنیا بھر کے مسلمان خراج عقیدت پیش کرتے ھیں ۔بے شک وہ جنتی ہے جن کی ساری زندگی دین اسلام کی سر بلندی میں گزری ۔اللہ تبارک وتعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور عالم اسلام کو یہ عظیم صدمہ بر داشت کرنے کی توفیق عطا فرماے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں