نائب صدر اے این پی خیبر پختون خواہ ثاقب خان اور پیر سید سجاد بادشاہ کی پی ڈی ایم جلسے میں شرکت

Spread the love

باچا خان بابا ایک نظریے کا نام ہے اور اس نظریے پر چلنا ہم سب کیلئے بہت ضروری ہے۔ثاقب خان/ پیر سید سجاد شاہ بادشاہ

یورپ(چیف اکرام الدین) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے نائب صدر ثاقب خان چمکنی اور معروف عالم دین و روحانی شخصیت و عوامی نیشنل پارٹی ٹاون ٹو کے صدر پیر سید سجاد علی شاہ بادشاہ کی پی ڈی ایم جلسے میں شرکت گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خواہ کے نائب صدر ثاقب خان چمکنی اور عوامی نیشنل پارٹی ٹاون ٹو کے صدر پیر سید سجاد علی شاہ بادشاہ، نے پی ڈی ایم جلسے میں کارکن کے ساتھ جلوس کے شکل میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے کا مقصد ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنا ہے اور موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کیخلاف اکھٹا ہونا ہے پی ڈی ایم جلسے کی کامیابی ہم سب کیلئے بہت اہم و ضروری ہے انہوں نے کہا کہ باچا خان بابا ایک نظریے کا نام ہے اور اس نظریے پر چلنا ہم سب کیلئے بہت اہم اور مفید ہے موجودہ حکومت کے خاتمے تک پی ڈی ایم جلسے جاری ہے اور جاری رہینگے ثاقب خان چمکنی اور پیر سید سجاد علی شاہ بادشاہ، نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام کو چاہئے کہ موجودہ نااہل حکومت کیخلاف ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے تا کہ ملک موجودہ بحران سے نکل سکے دونوں رہنماوں نے مزید کہا کہ موجودہ نا اہل حکومت کی وجہ سے ملکی عوام پریشانی میں مبتلا ہے جو عوام کے ساتھ ظلم ہے عوامی نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک و قوم کی ترقی کیلئے کوشاں ہے اور کوشاں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں