ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کا سہولت بازار کسووال کا اچانک دورہ

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 25 نومبر 2020

ساہیوال ( آصف ندیم )ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کا سہولت بازار کسووال کا اچانک دورہ،آٹے کی عدم دستیابی اور خراب انتظامات پر شدید ناراضگی کا اظہار،اے سی چیچہ وطنی کی سرزنش،سہولت بازار میں تمام اشیاء صرف خصوصا آٹا اور چینی کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے -ڈپٹی کمشنر کی متعلقہ افسران کو ہدایت -تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کسووال میں قائم سہولت بازار کااچانک دورہ کیا،ان کے بازار پہنچے تک ڈیوٹی آفیسر بھی موجود نہ تھا جبکہ آٹا بھی دستیاب نہیں تھا -انہو ں نے انتظامات کو انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے اے سی چیچہ وطنی کی سر زنش کی اور ہدایت کی کہ فوری طور پر بازار میں انتظامات کو بہتر کیا جائے،اشیاء صرف کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور بازار میں تمام دن آٹا اور چینی صارفین کو دستیاب رہیں -انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سہولت بازاروں کے ذریعے عام صارف کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کر رہی ہے جس سے عوام بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں لہذا انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی – انہوں نے اے سی چیچہ وطنی کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل میں لگائے جانے والے دونوں بازاروں میں انتظامات کی خود نگرانی کریں اور تمام اشیاء صرف کے معیار کو بھی یقینی بنائیں -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے سہولت بازار میں فروخت کے لئے رکھی گئی سبزیو ں اور پھلوں کا معیار بھی چیک کیا اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں