سابق ممبر صوبائی اسمبلی ریاض حسین کاٹھیہ کے بھائی اور ٹکٹ ہولڈر و رنر آپ الیکشن

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم//سابق ممبر صوبائی اسمبلی ریاض حسین کاٹھیہ کے بھائی اور ٹکٹ ہولڈر و رنر آپ الیکشن 2018 ہڑپہ۔۔۔ رھنما پاکستان تحریک انصاف ضلع ساھیوال اور رائے گروپ کے دیرینہ حلیف مہر ارشاد حسین کاٹھیہ کے اعزاز میں جنرل سیکرٹری انجمن شہریاں( رجسٹرڈ) چیچہ وطنی محمد عابد مسعود ڈوگر کا مقامی ریسٹورنٹ پہ عشائیہ ! اس موقع پہ مختلف سیاسی،سماجی،علاقائی اور ذاتی حوالہ سے خوشگوار گپ شپ رہی ۔ یہ جان کے بہت خوشی ہوئ کہ مہر ارشاد حسین کاٹھیہ ہڑپہ کو ایک بھر پور سیاحتی مرکز بنانے کا پروگرام رکھتے ہیں اور اسکے لیے عملی طور پہ کوشاں بھی ہیں یاد رہے مہر ارشاد حسین کاٹھیہ مشہور فریڈم فائیٹر مہر نور سمند کاٹھیہ کے سگے بھتیجے ہیں۔اس موقع پہ ضلعی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شیخوپورہ سردار ناصر ڈوگر اور ڈائریکٹر سماج نیوز محمد اکمل پاشا بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں