وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی اور وزیر صنعت حاجی محمد خان طور اتمن خیل کی قیادت میں وفد کی ملاقات

Spread the love

▪︎وفد نے بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا

“وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پاکستان کے استحکام او رترقی کیلئے ملکر کام کرنے کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ عثمان بزدار نے پنجاب اور بلوچستان کو قریب لانے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے-” ظہور احمد بلیدی

“صوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے وزیر اعلی عثمان بزدار کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے حقیقی معنوں میں بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے -” حاجی محمد خان طور اتمن خیل

▪︎پنجاب کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں بلوچستان کے طلباء کا کوٹہ مخصوص ہے۔
▪︎پنجاب کی 8 ویمن یونیورسٹیوں میں بلوچستان کی طالبات کیلئے کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے۔
▪︎ویمن یونیورسٹیوں میں بلوچستان کی طالبات کیلئے 360 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔
▪︎پنجاب حکومت نے خیر سگالی کے طور پر بلوچستان میں مختلف منصوبے شروع کئے ہیں۔
▪︎حکومت پنجاب گوادر میں پنجاب ہاؤس اور تفتان میں زائرین کیلئے سنٹر بنارہی ہے۔
▪︎خاران میں حکومت پنجاب کی طرف سے ٹیکنیکل کالج بنایا جا رہا ہے۔
موسیٰ خیل میں بینک آف پنجاب کی برانچ، ریسکیو 1122 سنٹر، کالج کیلئے ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں