نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Spread the love

لندن(عارف چودھری)
برطانیہ میں سخت لاک ڈاؤن کے سبب نماز جنازہ میں صرف 30 افراد ہی شریک ہوئے۔

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں نواز شریف، سلیمان شہباز، عابد شیر علی، ناصر جنجوعہ، ڈاکٹر اشرف چوہان، ناصر بٹ و دیگر شامل تھے۔

نماز جنازہ کے بعد میت کو پاکستان بھجوانے کے لیے ہیتھرو ائیر پورٹ پہنچا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اتوار 22 نومبر کی صبح انتقال کر گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں