افتخار علی آچینی لائیو اسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا بین الصوبائی رابطہ کمیٹی چیئرمین مقرر

Spread the love

صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں افتخار علی آچینی کو خصوصی عہدہ دیا جائے گا۔

پشاور(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق افتخارعلی آچینی خیبر پختون خواہ لائیوسٹاک فارمرز ویلفئیر ایسوسی میں صوبائی کابینہ کا حصہ بن گۓ افتخار علی آچینی کو ایسوسی ایشن کے لۓ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے اسکے علاوه صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں انکو خصوصی عہدہ دیا جاۓ گا۔ تا ہم افتخار علی چاروں صوبوں کے ایسوسی ایشنز کے صدرو اور DCFA اور گورنمنٹ سطح پر ایسوسی ایشن کی نمائیندگی کرینگے اس موقع پر افتخار علی آچینی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ میں خیبر پختون خواہ لائیو سٹاک فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر جناب آصف اعوان صاحب اور پوری کابینہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اتنی اہم ذمہ داری سونپ دی انہوں نے کہا کہ انشااللہ اپنی طرف سے پوری کوشش کرونگا کہ یہ اعتماد اور ذمہ داری احسن طریقے سے نباؤں چاروں صوبوں کشمیر گلگت بلتستان کے صدرو سے رابطہ کرونگا اور ایک لائحہ عمل طے کرونگا کہ پاکستان کے سب فارمرز کی خوشحالی کیلئے مل جل کر کام کرے اور ملکی سطح پر ایک رابطہ بحال ہو تا کہ باہمی معلومات ایک دوسرے کیساتھ شئیر کیۓ جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان میں ڈیری اور زرعی انقلاب اور ترقی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں