حقیقی بیٹے نے جائیداد پر قبضہ کرنے کے بعد بیوہ ماں کو دھکے دیکر گھر سے نکال دیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +رانا نوید الحسن)جہلم خون سفید ہوگیا، حقیقی بیٹے نے جائیداد پر قبضہ کرنے کے بعد بیوہ ماں کو دھکے دیکر گھر سے نکال دیا، بہن بھائی بھی حصول انصاف کے لئے دربدر، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق محلہ بابامہدی شاہ کی رہائشی بیوہ معمرخاتون نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے 3 بیٹے وسیم عباس،ظہیر عباس،نجیب عباس، پسران محمد ابراہیم مرحوم جبکہ بیٹیوں میں مسماۃ (ن۔م)مسماۃ (ش۔ذ)مسماۃ(ا۔م۔ف)دختران محمد ابراہیم (مرحوم) جبکہ میرے2 بیٹے زہنی معذور ہیں، میرے بڑے بیٹے وسیم عباس نے میرے ان پڑھ اور سادہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور اپنے بھائیوں کے زہنی معذور ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مالکیتی جگہ اپنے نام منتقل کروالی اور میرے خاوند کی وفات کے بعد ہمیں دھکے دیکر گھر سے باہر نکال دیا، جس کی تحریری اطلاع میں نے متعلقہ تھانے میں دی لیکن پولیس نے میری داد رسی کرنے کی بجائے میرے بیٹے کی پشت پناہی کی، میں اپنے معذور بچوں اور بیٹیوں سمیت دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں، ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے معمر خاتون نے کہا کہ میرے سمیت میرے بچوں کو جائیداد میں سے حصہ دلوایا جائے تاکہ میں اپنے بچوں کی بہتر انداز میں پرورش کر سکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں