تھانہ چکبیدی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار نامزد ملزم محمد یونس سے دوران تفتیش پسٹل 30 بور معہ 4 گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سٹی عارفوالا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سرفراز احمد کو گرفتارکر کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ قبولہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نثار احمد سے 1100 گرام چرس اور ملزم نواب علی سے 15 لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ رنگشاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد قربان کو گرفتارکر کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان پاکپتن پولیس۔
Please follow and like us: