پوری قوم سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خام جمالی کیلئے دعا کریں۔صفدر خان باغی

Spread the love

میر ظفراللہ خام جمالی اس وقت شدید بیماری کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق

پشاور(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے کہا کہ پشاور خیبر پختونخوا اور بلخصوص پوری قوم سے گزارش ہے کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللّٰہ خان جمالی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں انہوں نے کہا کہ میر ظفراللہ خام جمالی اپنے دور اقتدار میں ملک و قوم کی بے لوث خدمت کی جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان کہا کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللّٰہ خان جمالی اس وقت شدید بیماری کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں انکی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں کہ اللہ تبارک و تعالی جلد میر ظفراللہ خان جمالی کو صحتیابی نصیب عطا فرمائے تا کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی بخیر و عافیت جلد صحتیاب ہو کر اپنی رہائش گاہ بخیر و عافیت اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچ جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں