خواہش ہے ہواوے (HUAWEI) چین کے بعد پاکستان میں اپنا مرکز قائم کرے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم خواہش ہے ہواوے (HUAWEI) چین کے بعد پاکستان میں اپنا مرکز قائم کرے، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سائنس کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، خواہش ہے کہ ہواوے (HUAWEI) چین کے بعد پاکستان میں اپنا مرکز قائم کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پی ڈی ایم کے جلسوں سے ترقی نہیں کرے گا بلکہ سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر ہی ترقی کی جاسکتی ہے، اگر ترقی کرنی ہے تو ہمارا انحصار ٹیکنالوجی سائنس اور عقل پر ہونا چائیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان کی وزارت پہلی ہو گی جسے ہواوے (HUAWEI) کی نئی پروڈکٹ ’آئیڈیا ہب‘ ملے گی،انہوں نے کہا کہ آئندہ 15 سے 20 سالوں میں گاڑیاں الیکٹرک پر منتقل ہو جائیں گی جبکہ فائیوجی ٹیکنالوجی دنیا میں انقلاب لے کر آئے گی، فائیوجی کے بعد لوگ واشنگٹن میں بیٹھ کر لاہور سے سرجری کرا سکیں گے۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ عدالتوں اور جیلوں کے لئے نیا سسٹم تیار کرنے جا رہے ہیں تاکہ ججوں اور قیدیوں کو روزانہ سفر کی مشکلات سے نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں مستقبل میں کون سی نوکریاں دستیاب ہوں گی، ڈاکٹرز، ڈرائیورز، اساتذہ اور کاریگر وں کی نوکریاں مستقبل میں ختم ہو سکتی ہیں کیونکہ ان کی جگہ جدید ٹیکنالوجی لے لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں