عالمی دن برائے معذور افرادکے سلسلہ میں ایک تقریب گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول برائے متاثرہ سماعت ساہیوال میں منعقد ہوئی

Spread the love

ساہیوال(آ صف ندیم )عالمی دن برائے معذور افرادکے سلسلہ میں ایک تقریب گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول برائے متاثرہ سماعت ساہیوال میں منعقد ہوئی جسل کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن جاوید اقبال تھے۔ اس موقع پر ہیڈ مسٹریس چیچہ وطنی راحت سلطانہ،ہیڈ مسٹریس نبیلہ جمیل اور سپرنٹنڈنٹ محمد عارف صابری بھی موجود تھے -مقررین نے تقریب میں معذور افراد کو دی جانے والی سہولیات اور معاشرے میں کار آمد شہری بنانے کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا جن میں فری پک اینڈ ڈراپ،800روپے ماہانہ وظیفہ اور موسم کے مطابق فری یونیفارم فراہم کرنا شامل ہیں – انہو ں نے معذور افرادکی بحالی اور تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زوردیا -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل مرزا پرویز اختر نے کہا کہ معذور افراد کی حوصلہ افزائی،ان کی معذوری بحال کرنے اور معاشرے کے افراد کو ان کے متعلق آگہی دینے پر زور دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں