جہلم شاندار چوک تا سول لائن روڈ، ضلع کچہری تا میجر اکرم شہید روڈ پر نصب ہونے والی سٹریٹ لائٹس شہریوں کو روشنی دینے سے قاصر

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم شاندار چوک تا سول لائن روڈ، ضلع کچہری تا میجر اکرم شہید روڈ پر نصب ہونے والی سٹریٹ لائٹس شہریوں کو روشنی دینے سے قاصر، قومی خزانے کو لاکھوں کروڑوں کی پھکی، شہریوں کا ڈی جی اینٹی کرپشن سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ شاندار چوک تا سول لائن روڈ، ضلع کچہری تا میجر اکرم شہید روڈ پر نئی اور پرانی سڑیٹ لائٹس کی مرمت کی جو چند روز بعد ہی دوبارہ ناکارہ ہو چکی ہیں، سڑکوں پر نصب ہونے والی لائٹس کے لاکھوں کروڑوں روپے خزانے سے نکلوائے گئے۔ناقص و غیر معیاری سٹریٹ لائٹس جو کہ گزشتہ ماہ نصب کی گئیں تھیں ناکارہ ہونے کے باعث 1 ماہ کے اندر اندر ہی اپنی افادیت کھو چکی ہیں جس کیوجہ سے سول لائن روڈ سمیت میجر اکرم شہید روڈ پر ایک بار پھر گھپ اندھیرہ چھا چکا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سٹریٹ لائٹس نصب کرنے والے ٹھیکیدار نے ڈنگ ٹپاؤ مال بناؤ پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہر پول پرلائٹس نصب کرنے کی بجائے متعدد مقامات پر 2 سے 3 پول چھوڑ کر لائٹس نصب کی گئی ہیں جس سے خزانے کو مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔شہریوں نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن میں سٹریٹ لائٹس کے نام پر کرپشن کی تحقیقات کروائی جائیں اور مالی بدعنوانی میں ملوث افسران و اہلکاروں کو منظر عام پر لانے کے ساتھ ساتھ فوجدار ی مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ سرکاری اداروں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں