ضلع بھرکے تمام سرکاری دفاتر میں نوماسک، نو سروس کا اصول سختی سے رائج کر دیا گیا،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر کے سخت احکامات، ضلع بھرکے تمام سرکاری دفاتر میں نوماسک، نو سروس کا اصول سختی سے رائج کر دیا گیا، کسی کو ماسک پہنے بغیر دفاتر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر نے کورونا ایس او پیز آگاہی مہم کے تحت شہر سمیت ضلع بھر میں عملدرآمد شروع کروادیا، سی ای او ہیلتھ نے تمام محکمہ صحت کے ہسپتالوں میں نو ماسک، نو سروس کے بینرز آویزاں کروا دیئے، شہریوں کا انتظامیہ کو خراج تحسین، تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ضلع بھر کے تمام سرکاری اداروں اور خریداری مراکز کے باہر نوماسک نو سروس کے بینرز آویزاں کروادیئے ہیں جبکہ مسافر گاڑیوں، رکشوں، پٹرول پمپس، شادی ہالز، میرج گارڈنز، مارکیز، سرکاری دفاتر میں جاتے وقت ماسک کا استعمال انتہائی ضروری قرار دیا گیاہے، انہوں نے سرکاری اداروں کے افسران و ملازمین کو سختی سے ہدایات جاری کر دی ہیں کہ اگر کوئی سائل بغیر ماسک کے دفتر آئے تو اسے سروس مہیانہ کی جائے قابل زکر امر یہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کے لئے شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جلد از جلد اس مہلک مرض سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے، ڈپٹی کمشنرنے کہا ہے کہ شہری فیس ماسک،ہینڈ سینٹی ٹائزر اور سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں