جہلم پنجاب حکومت نے محکمہ اوقاف کو باقاعدہ سرکاری محکمہ بنانے کا فیصلہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم پنجاب حکومت نے محکمہ اوقاف کو باقاعدہ سرکاری محکمہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس بابت حکومت پنجاب کی ہدایت پر وزارت قانون نے باقاعدہ مسودہ تیار کر لیا ہے جسے صوبائی اسمبلی سے منظور کروایا جائیگا،قیام پاکستان سے اب تک 73 سال گزرجانے کے باوجود محکمہ اوقاف بطور آرگنائزیشن کام کر رہا تھا، سپریم کورٹ نے اس بابت سرکار بنام مامون احمد سوموٹو کیس پر سخت نوٹس لیتے ہوئے آبریزرویشن دی تھی کہ درباروں میں چندہ سے جمع ہونے والی رقوم سے محکمہ اوقاف کے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکتیں، چندہ کی رقم صرف اشاعت دین کے منصوبوں پر خرچ کی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں