امیر المجاہدین حافظ خادم حسین رضوی کا جنازہ تاریخی جنازہ تھا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +نذیراحمدنورانی)جہلم دارالعلوم غوثیہ رضویہ نزد سرور شہید کالج گوجرخان زیر اہتمام حافظ محمد رمضان نقشبندی عظیم الشان محفل گیارھویں شریف و ایصال ثواب امیر المجاہدین حافظ خادم حسین رضوی منعقد ہوئی، خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا محمد ذکاء اللہ رضوی گوجرانوالہ نے کیا، مفتی مختار علی رضوی استاد العلماء حافظ عبدالمالک راجہ فہیم کیانی حافظ ظہور الاسلام چشتی حافظ خلیل احمد رضوی علامہ ابرار چشتی محمد سفیر چشتی حافظ شوکت محمود صاحبزادہ یاسر رحیم رضا، حافظ اسرار احمد مولانا فضل الرحمن، قاری محمد جمیل حافظ انتظار حسین راجہ فاروق اعظم نورانی، مفتی عدیل احمد رضوی اور علاقہ کے علمائے کرام نے شرکت کی امیر المجاہدین حافظ خادم حسین رضوی کی دینی خدمات کو سراہا۔

جہلم گوجرخان استازالعلماء حافظ عبدالمالک حافظ محمد رمضان نقشبندی مفتی مختار علی رضوی راجہ فہیم کیانی، حافظ ظہور الاسلام حافظ خلیل احمد علامہ ابرار چشتی محمد سفیر چشتی حافظ شوکت محمود صاحبزادہ یاسر رحیم رضا حافظ اسرار احمد مولانا فضل الرحمن، قاری محمد جمیل حافظ انتظار حسین، راجہ فارق اعظم، مولانا عدیل احمد رضوی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ امیر المجاہدین حافظ خادم حسین رضوی قائد اہلسنت امام الشاۃ احمد نورانی صدیقی ؒ کے تربیت یافتہ عاشق رسول بے باک، نڈر تحفظ ختم نبوت، تحفظ ناموس رسالت پر پہرہ دینے والی شخصیت تھے ان کا جنازہ تاریخ جنازہ تھا اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں