الیکٹرونکس اشیاء، تمام اقسام کے پنکھوں، استریوں، ملبوسات، بچوں کے سوٹس، کپڑوں، شوز، گھروں کے برتنوں کی ہوم ڈیلوری سروس

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم شہر بھر کے تمام شعبہ جات کے ہول سیل ڈیلروں نے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث تمام الیکٹرونکس اشیاء، تمام اقسام کے پنکھوں، استریوں، ملبوسات، بچوں کے سوٹس، کپڑوں، شوز، گھروں کے برتنوں کی ہوم ڈیلوری سروس شروع کر دی، شہر بھر کی تمام الیکٹرانکس، جیولرز، گارمنٹس، شوز مارکیٹوں،کپڑوں کی مارکیٹوں کے دکانداروں نے مارکیٹوں اور دکانوں کے بند دروازوں پر ہوم ڈیلوری کے پوسٹرز، بینرز چسپاں کر دیئے ہیں جن پر فون نمبرز درج کئے گئے ہیں، دکانداروں نے اس مقصد کے لئے اپنے اپنے ہیلپرز کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو بھی شہری کسی بھی چیز کا آرڈر دیتا ہے وہ سامان گھر کی دہلیز پر پہنچادیا جاتا ہے، ہوم ڈیلوری کے 100 روپے سے 300 روپے اور راستے کے فاصلے کے مطابق ٹرانسپورٹیشن چارجز الگ وصول کئے جاتے ہیں، جو شہری مال تبدیل کرانا چاہے اسے بھی سہولت دی جاتی ہے، چیزوں کی بکنگ کے لئے سامان کی تصاویر اور ویڈیوز وٹس ایپ پر بھیج کر اشیاء پسند کروا لی جاتی ہیں، جن کے ساتھ قیمتیں بھی درج ہوتی ہیں اوررنگوں بارے بھی بتایا جاتا ہے، اس ہوم ڈیلوری سروس سے تمام بڑے دکانداروں کے بزنس شروع ہونے سمیت ان کے سینکڑوں ہیلپرز کا روزگار بھی بحال ہوگیاہے، شہریوں نے ہوم ڈیلیوری سروس پر خوشی کا اظہار کیاہے، گاہک کی فرمائش پر موٹر سائیکلوں، چنگ چی رکشوں، کیری ڈبوں میں ملبوسات، شوز کے مختلف کلر، ڈیزائن بھی پسند کروانے کے لئے بھیج دیئے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں